11 اپریل 2011 - 19:30

افغانستان میں ایک صوبائی لیڈر سمیت دہشت گرد تنظیم طالبان کے افراد نے ہتھیارڈال دیے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق پچاس طالبان قندھارکے ضلع پنجوائی میں حکومتی کمپاؤنڈ پہنچے اور اپنے ہلکے اوربھاری ہتھیار، مشین گنز حکام کے حوالے کیں۔انھوں نے امن کی علامت سفید جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔اس موقع پرہونے والی سادہ تقریب میں طالبان کو ہتھیار کے بدلے قرآن مجید کے نسخے اورجائے نماز دی گئیں۔ان طالبان کے لیڈر مولوی عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ انھوں نے ملک میں امن عمل میں شمولیت کی صدرحامد کرزئی کی اپیل پر ہتھیارڈالنے کا فیصلہ کیا۔مولوی عبدالعزیز کو حال ہی میں ضلع پنجوائی میں طالبان نے اپنا شیڈوگورنر مقررکیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110